ورنگل ۔12 نومبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ریاستی صدر ایم اے ماجد کی قیادت میں ایک وفد جن میں محمد فاروق علی ریاستی جوائنٹ سکریٹری ، محمد امجد علی آرگنائزنگ سکریٹری ، سید واجد حسین ، سید عظمت علی شاہ ، محمد لئیق الدین ، شیخ خلیل فرہاد کے ہمراہ ورنگل کا دورہ کیا ۔ ضلع ورنگل فیڈریشن کے ذمہ داراوں کے ساتھ مختلف اُمور پر تبادلۂ خیال کیا ۔ ورنگل دورہ کے موقع پر درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانی قاضی پیٹ پر حاضری دی اور زیارت کی بعد ازاں درگاہ حضرت معشوق ربانی عرس جاگیر ورنگل پر بھی حاضری دی ۔ اس وفد کا حضرت سید شاہ علی قادری المعروف عبید بابا برادر سجادہ نشین درگاہ معشوق ربانی نے گڑھی جدید میں استقبال کیا اور اُن تمام کی شال پوشی و گلپوشی کی ۔ اس موقع پر فیڈریشن ڈسٹرکٹ ورنگل صدر محمد ساجد شیر ، وحید گلشن کے علاوہ ایم اے نعیم ، محمد اکرم رزاق ، محمد عامر ، اسمٰعیل ذبیح ، علیم دانش ، سید نظام الدین ، یحییٰ جابری ، محمد ریاض ، محمد رسول ، محمد شاکر ، مرزا فتح اللہ بیگ ریاض محمد منور، محمد جاوید ، محمد معشوق ، ایس ایم سعید و دیگر صحافی موجود تھے ۔