حیدرآباد۔ 26 مارچ (سیاست نیوز) میجر جنرل راکیش منوچہ نے کل سکندرآباد میں بحیثیت جنرل آفیسر کمانڈنگ (GOC) آف تلنگانہ اینڈ آندھرا سب ایریا جائزہ حاصل کیا۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی، پونے اور انڈین ملٹری اکیڈیمی دہرادون میں تعلیم حاصل کی۔ 1989 میں گرینڈ ائرس رجمنٹ میں شامل ہوئے۔ انہیں وادی کشمیر میں انتہا پسندی سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے۔