حیدرآباد 17 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ ای سیٹ ) 2022 کے پہلے مرحلہ کے تحت جملہ 166 انجینئرنگ کالجس کی 11,260 نشستوں میں88.52 فیصد نشستیں الاٹ کردی گئی ہیں۔ محکمہ فنی تعلیم نے آج ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی ۔ مختلف انجینئرنگ کورسیس میں کمپیوٹر سائینس اور آئی ٹی سے متعلقہ کورسیس میں 84 نشستیں الاٹ کی گئیں۔ یہ جملہ 5,990 نشستیں تھیں۔ اس کے علاوہ الیکٹرانکس اور الیکٹریکل کورسیس میں 3226 نشستیں دستیاب تھیں ۔ ان میں 92 فیصد نشستیں الاٹ کردی گئیں۔ اسی طرح سیول ‘ میکانیکل اور دیگر کورسیس کی 1861 نشستوں میں 98 نشستیں الاٹ کردی گئیں۔