تلنگانہ بی ایس پی سربراہ پراوین کمار گھر پر نظربند

   

حیدرآباد 12اگست(یواین آئی)تلنگانہ بی ایس پی سربراہ و سابق آئی پی ایس عہدیدار آرایس پراوین کمار کو گھر پر نظربند کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق پولیس ان کے مکان پہنچی اور ان کو گھر پرنظربند کردیا۔پراوین کمار نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ 2امتحان کو ملتوی کرنے کامطالبہ کرکے ہفتہ کو ستیہ گرہ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پولیس نے چوکسی اختیار کی ۔ پولیس جمیعت ان کے مکان پہنچ گئی اور نظربند کردیا۔پولیس نے ان کو پارٹی لیڈروں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ شہر کے مانصاحب ٹینک علاقہ میں بی ایس پی ریاستی دفتر کے قریب بھی پولیس کی بھاری تعداد کو تعینات کردیاگیا۔پولیس نے پراوین کمار سے ملاقات کے لئے آنے والے پارٹی لیڈروں اورکارکنوں کو روک دیا۔پراوین کمار نے دوسری طرف واضح کیا ہے کہ گھر پر ہی ان کا احتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاروں سے انصاف کو یقینی بنائے جانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔