محبوب نگر: بی جے پی کے ایک کارکن کو مبینہ طور پر شدید مارا پیٹا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ متوفی کی شناخت پریم کمار ریڈی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ مقامی ٹی آر ایس لیڈر کا لڑکا سریکانت ریڈی کی لوکل باڈی الیکشن کے معاملہ میں بحث و تکرار ہوگئی۔ او راس کے قتل کی اہم وجہ یہی بتائی گئی ہے۔
پولیس نے بشمول سریکانت ریڈی کے مزید پانچ مشتبہ اشخاص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی لیڈرس نے محبوب نگر کے ایس پی دفتر کے سامنے اس معاملہ میں احتجاج بھی کیا ہے۔ او رمطالبہ کیا کہ اس معاملہ انصاف کیا جائے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔