تلنگانہ جناسمیتی کے صدرپروفیسر کودنڈارام گھر پر نظربند

   

حیدرآباد 12 اگست(یواین آئی) تلنگانہ میں اس ماہ کے اواخر میں منعقد ہونے والے گروپ 2 کے امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام جماعتوں نے آج گن پارک میں خاموش احتجاج کی اپیل کی جس پر تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر پروفیسر کودنڈارام کو پولیس نے گھر پرنظربند کردیا۔ کودنڈارام کے گھر پر پولیس کی بھاری جمیعت تعینات کردی گئی۔عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء کو پولیس نے پہلے سے گرفتار کرلیا ہے ۔اس موقع پر کودنڈارام نے مطالبہ کیا کہ گروپ 2 کے امتحان کو فوری ملتوی کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جن افرادکو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا انہیں فوری رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی غلطیوں کو بے روزگاروں پر دھکیلنا درست نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ امیدواروں کو پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ بیک وقت 3 طرح کے امتحانات ہیں۔ ایسے میں گروپ 2کا امتحان ایک ماہ کیلئے ملتوی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔حکومت مسئلہ کو حل کرنے کے بجائے طلبہ کو دبانے کی کوشش کررہی ہے ۔