عوام کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں ، دوباک میں 100 بستروں کے ہاسپٹل کا افتتاح : ہریش راؤ
حیدرآباد 25 دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتے ہوئے وبا کو کنٹرول کرنے میں حکومت سے مکمل تعاون کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے ۔ آج دوباک میں 30 بیڈس سے بڑھ کر 100 بیڈس ہوجانے والے ہاسپٹل کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے پوری طرح تیار ہے ۔ محکمہ صحت نے تمام تیاریوں کو قطعیت دے دی ہے ۔ آکسیجن پر مشتمل بیڈس ، آئی سی یو بیڈس ، آکسیجن پلانٹس ، آئسولیشن کٹس ، ادویات کا اسٹاک موجود رکھا گیا ہے ۔ کورونا ٹیکہ اندازی مہم میں بھی شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ عوام کورونا کے دو ٹیکے ضرور لیں ۔ ماسک لگائے ، سماجی دوری برقرار رکھیں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ماضی میں متحدہ ضلع میدک میں ایک بھی آئی سی یو سنٹر نہیں تھا ۔ 100 بیڈس ہاسپٹل میں آئی سی بیڈس کا بھی انتظام کیا جارہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے کے سی آر کٹس کے متعارف کرانے کے بعد سرکاری ہاسپٹلس میں ڈیلوریز کا تناسب بڑھ کر 52 فیصد ہوگیا ہے ۔ دوباک میں بلڈ بینک بہت جلد منظور کیا جائے گا ۔ ساتھ ہی دوباک میں شیر خوار بچوں کے لیے ( اسپیشل نیو بورن کیر یونٹ ) کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ریگولر ڈیوٹی انجام دینے والی نرسیس چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق خدمات انجام نہیں دے سکتی ۔ ان کا علحدہ تقرر کرتے ہوئے نیلوفر ہاسپٹل میں تربیت فراہم کی جائے گی ۔ اس کے لیے ضرورت کے مطابق تمام انتظامات کئے جائیں گے ۔ ابھی تک بستی دواخانے صرف حیدرآباد تک محدود تھے ۔ سدی پیٹ کے کے سی آر نگر میں ایک بستی دواخانہ قائم کیا گیا ۔ دوسرا بستی دواخانہ بہت جلد دوباک میں قائم کیا جائے گا ۔ مستقبل میں آکسیجن پلانٹ کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ن