تلنگانہ حکومت کی اورسیز اسکالر شپ کے ضمن میں سیاست ہلپ لائن سنٹر کی کامیاب رہنمائی۔

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند اقلیتی طلبہ کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے اورسیز اسکالرشپ متعارف کروائی گئی ہے۔چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی راست نگرانی میں مذکورہ اسکالرشپ کاآغاز ہوا ہے۔

ادارے سیاست بھی اقلیتی طلبہ کو اسکالر شپ حاصل کرنے میں مسلسل رہنمائی کررہا ہے۔

روزنامہ سیاست کے مدیر اعلی جناب زاہدعلی خان صاحب کی رہنمائی او رنگرانی میں سیاست ہلپ لائن 2014سے مسلم اقلیتی طلبہ کے لئے اورسیز اسکالر شپ کے ضمن میں کامیاب رہنمائی کررہا ہے۔

سیاست ہلپ لائن سنٹر سے داخل کردہ ان لائن فارم میں پچا س فیصد سے زائد طلبہ کا انتخاب عمل میں آرہاہے۔

خالد محی الدین اسد قادری کوارڈینٹر سیاست ہلپ لائن کے بموجب سال2018میں اگست تا ڈسمبر سیاست ہلپ لائن سنٹر کے ذریعہ150سے زائد طلبہ نے اورسیز اسکالرشپ کے لئے ان لائن درخواستیں داخل کی تھیں۔

ان لائن ادخال کے متعلق اعلامیہ کی اجرائی میں تاخیر کی وجہہ سے درخواست گذار طلبہ کافی پریشا ن تھے او ر سیاست ہلپ لائن سنٹر سے ربط میں تھے۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ الحمد اللہ80سے زائد طلبہ کا انتخاب عمل میں آیاہے اور مزید طلبہ کی رہنمائی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔