تلنگانہ حکومت کی شکایت پر آج کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس

   

حیدرآباد 20 فبروری (سیاست نیوز) کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ نے تلنگانہ حکومت کی شکایت پر 21 فبروری جمعہ کو اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ سے شکایت کی ہے کہ ناگر جنا ساگر اور سری سیلم سے آندھراپردیش نے اپنے حق سے زائد پانی کا استعمال کیا ہے۔ کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کے صدرنشین اتل جین کی صدارت میں بورڈ کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوگا جس میں تلنگانہ کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سری سیلم اور ناگر جنا ساگر ذخائر آب سے آندھراپردیش کو مزید پانی کے حصول سے روکنے کی تلنگانہ حکومت نے درخواست کی ہے۔ تلنگانہ نے دونوں پراجکٹس پر ٹیلی میٹر میکانزم نصب کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ محصلہ پانی کی حقیقی مقدار کا تعین ہوسکے۔ 1