تلنگانہ رائفل اسوسی ایشن ‘ ٹرینی آئی پی ایس آفیسرس کو تربیت فراہم کریگی

   

حیدرآباد۔ یکم؍ اپریل، ( سیاست نیوز) اسسٹنٹ ڈائرکٹر سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی ابھینو آئی پی ایس نے صدر تلنگانہ رائفل اسوسی ایشن امیت سانگھی سے ملاقات کی اور آئی پی ایس کی تربیت حاصل کرنے والے آفیسرس کو شاٹ گن شوٹنگ کی تربیت فراہم کرنے کے معاملہ میں تبادلہ خیال کیا۔ امیت سانگھی نے اس کو اسوسی ایشن کیلئے اعزاز کی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایلیٹ 180 آئی پی ایس آفیسرس کو خاص طور پر شاٹ گن سکیٹ۔ ٹراپ ایونٹس میں بہترین تربیت فراہم کریں گے۔ امیت سانگھی نے نیشنل پولیس اکیڈیمی کے ساتھ تعاون کرنے اور ٹارگٹ شوٹنگ کے کھیلوں میں آئی پی ایس آفیسرس کی حمایت اور حوصلہ افزائی میں مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا۔ امیت سانگھی نے کہا کہ آئی پی ایس آفیسرس کو تربیت فراہم کرنا ایک بڑے اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔ ن