تلنگانہ ریاست کے ہاسپٹلس میں اسپیشل برن وارڈس متعارف، مرکز کا مالی تعاون

,

   

حیدرآباد: ریاست میں تلنگانہ جھلس جانے والے مریضوں کے علاج کا کوئی خاص شعبہ نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ریاست میں تقریبا 70لاکھ افراد کی موت ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سارے ملک میں ریاستی حکومت کو مالی تعاون کے ذریعہ ریاست کے ہر ضلعی سطح ہر اسپتال میں ایک خصوصی ”برن وارڈ“ یعنی جھلس جانے والے افراد کے علاج کے لئے شعبہ قائم کیا جائے۔ یہ شعبہ نیشنل ہیلت مشن اسکیم کے تحت شروع کیا جارہاہے۔ اسی پروگرام کے تحت ریاست تلنگانہ میں بھی ضلعی اسپتالوں میں برن وارڈس قائم کئے جارہے ہیں۔ حالانکہ مرکز نے ریاست آندھراپردیش کو اس ضمن میں 6.57کروڑ روپے ادا کردئے ہیں۔۔

ریاست تلنگانہ میں صرف عثمانیہ و گاندھی دواخانو ں کے علاوہ کہیں برن وارڈس بہتر طور پر قائم نہیں ہیں۔ یہاں پر صرف ایک یا دو پلاسٹک سرجن ہیں۔ جبکہ کئی مریضوں کو جنرل سرجن کی ضرورت پڑتی ہے۔ اب مرکز کے تعاون کے ذریعہ تعمیر بنائے جانے والے برن وارڈس میں ایک اسپیشل آپریشن تھیٹر‘ آئی سی یو جس میں چار بیڈس ہوں گے۔ او رجنرل وارڈ میں 8بیڈس رہیں گے۔ اور اسکے ساتھ ایک اسپیشل اسکین رکھنے کا یونٹ قائم کیا جائے گا۔ ریاستی عہدیداروں نے بتایا کہ ہر سال تلنگانہ میں تقریبا 70لاکھ افراد کے جھلس جانے کے واقعا ت ہوتے ہیں۔ ہر دن ریاست بھر سے عثمانیہ دواخانہ و گاندھی دواخانہ میں 15سے 20جھلسنے کے کیسس آتے ہیں۔ ان میں 5تا8افراد علاج کے دوران فوت ہوجاتے ہیں اور بعض معذور ہوجاتے ہیں۔