تلنگانہ : سوئمنگ پول میں پانچ سالہ لڑکی گرپڑی ، دوران علاج فوت

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ کے الوال میں ایک پانچ سالہ لڑکی ایک سو ئمنگ پول گر گئی۔ جسے فوری طور پر بچالیاگیا اور اسپتال میں علاج کیلئے شریک کروایا گیا ۔

اور بروز بدھ اس کا علاج کے دوران موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے دن حادثاتی طور پر سوئمنگ میں گرپڑی ۔ بعد ازاں متاثرہ لڑکی کو سوئمنگ پول کے انتظامیہ نے فوری مقامی دواخانہ لیجایا گیا ۔ متاثرہ لڑکی کی شناخت آدھیا کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ جو الوال کے بلایا نگر کے ساکن ہیں ۔ پولیس نے سوئمنگ پول کے انتظامیہ کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے ۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ کو بھیج دیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔