تلنگانہ سکریٹریٹ ڈاکٹر امبیڈکر سے موسوم‘ اعلامیہ جاری

   

حیدرآباد ۔16 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے موسوم کرنے سرکاری احکام جاری کئے گئے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے جی او ایم ایس 111 جاری کیا جس میں کہا گیا کہ نئی عمارت کا نام ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ رہے گا۔ احکامات پر فوری عمل کیلئے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اسمبلی میں قرارداد منظور کرکے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے موسوم کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔ اس کے فوری بعد کے سی آر نے سکریٹریٹ کی عمارت کا نام ڈاکٹر امبیڈکر سے وابستہ کرتے ہوئے دلت طبقات کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ چیف منسٹر کے اعلان کے فوری بعد باقاعدہ سرکاری احکامات جاری کردیئے گئے۔ ر