حیدرآباد، 21ستمبر (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ وسطی حیدرآباد میں چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو تین میگاپراجکٹس کا عنقریب افتتاح کریں گے ۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ چیف منسٹر جن تین نئے پراجکٹس کا افتتاح کریں گے ، ان میں تلنگانہ شہد ا کی یادگار، امبیڈکر کا 125فیٹ اونچا مجسمہ اور تلنگانہ سکریٹریٹ شامل ہیں جس کو امبیڈکر کے نام پر رکھاگیا ہے ۔ 617کروڑروپئے کے مصارف سے تعمیر کئے جانے والے سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے کاموں میں اس بات کو یقینی بنایاجارہا ہے کہ اس میں تمام سہولیات دستیاب ہوں۔ وزرا کے چیمبرس،چیف سکریٹری کے چیمبر کے ساتھ ساتھ حکومت کے مشیروں کے چیمبرس میں بھی تمام عصری سہولیات ہوں گی۔ کھانا کھانے کے لئے ڈائننگ ہالس، میٹنگس کے لئے میٹنگ ہال،وزیٹرس رومس،ہر فلور کے لئے پارکنگ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔وزرا کے چیمبرس،چیف سکریٹری کے چیمبر کے ساتھ حکومت کے مشیروں کے چیمبرس بھی تمام عصری سہولیات ہوںگی۔ چیف منسٹرنے قبل ازیں ہدایت دی تھی کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ نئے سکریٹریٹ کی عمارت میں تمام سہولیات دستیاب ہوں۔