حیدرآباد : جنوب مغربی مانسون کا اثر 28 اکٹوبر تک تلنگانہ سے مکمل ختم ہوجائے گا ۔ پیر کو بیشتر علاقوں سے اس کا اثر ختم ہوگیا اور چہارشنبہ تک باقی حصوں سے بھی یہ ختم ہوجائے گا ۔ تلنگانہ میں اس سال 54 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی مانسون کیلئے اب حالات سازگار ہیں جس کے اثر سے 28اکٹوبر کو ٹاملناڈو ، پوڈیچری اور ساحلی آندھراپردیش کے علاوہ کرناٹک اور کیرالا بعض علاقوں میں 28اکٹوبر کو بارش ہوسکتی ہے ۔