تلنگانہ سے مودی کے وعدوں کا کیا ہوا؟دورہ سے قبل پوسٹرس

   

حیدرآباد 12 نومبر(یواین آئی) وزیراعظم مودی کے راماگنڈم دورہ پر پوسٹرس لگائے گئے جن میں تلنگانہ سے کئے گئے وعدوں کے تکمیل پر پوچھاگیا ہے ۔یہ پوسٹرس نامعلوم افراد نے لگا کر سوال کیا کہ تلنگانہ سے مودی کے وعدوں کا کیا ہوا؟سوال کیاگیا کہ آئی ٹی آئی آر کہاں قائم ہوا؟ ٹیکسٹائل پارک کا کیا ہوا؟مشن بھاگیرتا کو کتنا فنڈ دیا گیا؟ ریلوے کوچ فیکٹری کہاں گئی؟ ڈیفنس کوریڈور، بیارم اسٹیل پلانٹ، میڈیکل کالجوں کو کتنا دیا گیا؟ ہلدی بورڈ کب قائم ہوگا؟ اور آئی آئی ایم کا کیا ہوا؟ ۔ کہا گیا کہ ہینڈلوم پر جی ایس ٹی کے خاتمہ کے بعد ہی مودی کو تلنگانہ آنا چاہئے ۔