تلنگانہ سے نئے میڈیکل کالج کے قیام کیلئے ایک بھی تجویز وصول نہیں ہوئی

   

حیدرآباد ۔ 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیرصحت بھارتی پروین کمار نے بتایا کہ نئے میڈیکل کالجس کے قیام کیلئے ریاست تلنگانہ سے کوئی تجاویز وصول نہیں ہوئی۔ لوک سبھا میں جمعہ کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں فی الحال 5240 ایم بی بی ایس اور 2237 پی جی نشستیں 35 کالجس پر مشتمل ہیں جن میں 12 سرکاری اور 25 خاانگی کالجس ہیں۔ مرکزی حکومت نے اضلاع کے ریفری ہاسپٹلس کو مربوط کرتے ہوئے نئے میڈیکل کالجس منظور کرنے کی نئی اسکیم متعارف کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت نئے میڈیکل کالجس قائم کرنے کیلئے ریاستوں کو تجاویز روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاہم اس اسکیم کیلئے تلنگانہ سے کوئی تجویز وصول نہیں ہوئی۔ن
اس اسکیم میں تیسرے مرحلے کے تحت ملک کے مختلف ریاستوں کو 75 میڈیکل کالجس منظور کئے گئے ہیں۔ن