تلنگانہ قائدین کے اختلافات پر سونیا گاندھی سے مداخلت کی اپیل

   

حیدرآباد ۔5 ۔اگست (سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی نے اختلافات اور ناراضگیوں سے نمٹنے کیلئے صدر کانگریس سونیا گاندھی سے شخصی طور پر مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔ پردیش کانگریس کے نائب صدر جی نرنجن نے سونیا گاندھی کو مکتوب روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے قائدین میں اختلافات اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کے نتیجہ میں پارٹی کیڈر الجھن کا شکار ہے۔ ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے کیلئے سوشیل میڈیا کا سرگرمی سے استعمال کیا جارہا ہے۔ کانگریس قائدین اور ورکرس ان حالات میں پارٹی ہائی کمان کی رہنمائی کے منتظر ہیں۔ کانگریس کارکنوں نے ہمیشہ پارٹی کے اصولوں پر عمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں متحدہ مقابلہ کو یقینی بنانے کیلئے سونیا گاندھی کو فوری مداخلت کرنی چاہئے ۔ ر