حیدرآباد: گرمی کی شدت اور لو لگنے سے ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ۵۵/ سالہ خاتون جو حیات نگر کی ساکن ہیں آج لو لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ حیات نگر کی یلا ریڈی کالونی کی رہنے والی وینکنا نامی ایک خاتون اپنے گھر میں بیہوشی کی حالت میں پائی گئی۔ اسے دواخانہ منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیدیا۔
محکمہ صحت کے آفیسر ڈاکٹر جے وینکٹ نے تصدیق کی ہے کہ اس خاتون کی موت لو لگنے سے ہوئی ہے۔