حیدرآباد: ایک ماں نے اپنے 9 سالہ بیٹے کا قتل کردیا۔ کیونکہ اس نے اپنی ماں کو دھمکی دی تھی کہ اس کے غیر مرد کے ساتھ افیر کے بارے میں وہ اپنے والد کو بتا دے گا۔ اس عورت کے غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ یہ واقعہ نلگنڈہ ضلع میں پیش آیا۔ اس بارے میں اس کا 9 سالہ لڑکا جان گیا تھا۔لڑکے نے ماں کو دھمکی دی تھی کہ وہ اپنے باپ کو اس بارے میں بول دے گاجس پر ماں نے اس معصوم بچہ کو اپنے راستہ ہٹانے کیلئے اس کا قتل کردیا۔پولیس نے اس خاتون کو اپنی حراست میں رکھ کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ دوران پوچھ تاچھ خاتون نے قبول کرلیا کہ اسی نے اپنے بیٹے کا قتل کیا ہے۔ ابتدائی میں خاتون نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور بتایا تھا کہ لڑکے کی موت طبعی ہوئی ہے۔ خاتون کے اس جواب سے پولیس غیر مطمئن تھی۔ انہوں نے اس بارے مزید معلومات کیلئے اس کے شوہر سے بھی پوچھ تاچھ کی۔ اس کے بعد اس راز پر سے پردہ اٹھا۔ خاتون پچھلے ایک سال کسی غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔
A woman allegedly murdered her 9-year-old son in Telangana after she was caught in a compromising position with her 60-year-old paramour.https://t.co/Nd8LVGVREE
— TIMES NOW (@TimesNow) February 23, 2020
یہ بات اس کے شوہر کو پتہ چل گئی تھی اور اس نے یہ تعلقات ختم کرنے کو کہا جس پر خاتون نے اپنے شوہر کو تیقن دلایا کہ وہ اس تعلقات کو ختم کردے گی۔ لیکن پھر بھی وہ اپنے تعلقات بد ستور جاری رکھے ہوئے تھی۔ ٹائمس ناؤ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن دوپہر کے وقت مذکورہ لڑکے کی نیند سے آنکھ کھل گئی۔ اچانک اس نے دیکھا کہ اس کی ماں ایک 60 سالہ شخص کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں ہے۔ بچہ کو سامنے دیکھ کر خاتون کے ہوش اڑ گئے۔ لڑکے نے ماں کو دھمکی دی کہ وہ اس کی شکایت اپنے والد سے کرے گا۔ بچہ کی اس دھمکی سن کر اس نے تولیہ سے اس کا گلا گھونٹ دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس کے بعد خاتون نے اپنے پڑوسیوں کو اطلاع دی کہ اس کا بچہ بیمار ہے۔ اس کی اطلاع بچہ کے والد کو دی گئی۔ جس پر انہوں نے گھر آکر دیکھا تو وہ مردہ تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔