تلنگانہ: میٹرنٹی ہاسپٹل پیٹلہ برج میں کورونا وائرس کیسس

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): پیٹلہ برج سرکاری میٹرنٹی ہاسپٹل میں بھی کورونا وباء پہنچ چکی ہے۔ اس وائرس سے 32 افراد متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے جن میں 18 ڈاکٹرس اور 14 دیگر اسٹاف شامل ہیں۔ اس سے قبل ہی ہاسپٹل انتظامیہ کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ ڈاکٹرس اور دیگر طبی عملہ کیلئے پی پی ای کٹس ناکافی ہے۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ جب میڈیکل اسٹاف ہی محفوظ نہیں رہیں گے تو وہ مریضوں کا علاج کس طرح کریں گے۔

متاثرہ ڈاکٹرس اور طبی عملہ کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ پیٹلہ برج میٹرنٹی ہاسپٹل ہی نہیں بلکہ شہر کے دیگر سرکاری دواخانے جیسے عثمانیہ میڈیکل کالج اور اس ملحقہ ہاسپٹلس، نمس اور گاندھی ہاسپٹل کے طبی ڈاکٹر و طبی عملہ کوویڈ۔19 سے متاثر ہورہا ہے۔ پیٹلہ برج میٹرنٹی ہاسپٹل عثمانیہ میڈیکل کالج سے ملحقہ ہے۔ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ ڈاکٹرس اور طبی عملہ کے حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دیں۔انہیں پی پی ای کٹس فراہم کریں۔