تلنگانہ میںکورونا کے 146 نئے کیس، 2 اموات ایر پورٹ پر ایک مسافر پازیٹیو

   

حیدرآباد/12 ڈسمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 146 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 2 اموات ہوئیں۔ اس دوران 189 افراد صحتیاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 3846 افراد ہوم آئسولیشن میںزیر علاج ہیں۔ حکومت کی جانب سے کورونا ٹسٹوں میں اضافہ کے اعلان کے باوجود تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ۔ جمعہ و ہفتہ کے درمیان 26625 ٹسٹ کئے گئے جن میں 3123 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد ایرپورٹ اومی کرون سے جوکھم والے ممالک سے آئے 791 مسافرین کا ٹسٹ کیا گیا جن میں سے ایک میں آر ٹی پی سی آر ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا۔ اس کے نمونوں کو مزید جانچ کیلئے لیاب روانہ کیا گیا جسکے نتیجہ کا انتظار ہے۔ گزشتہ دنوں تین مسافرین کے نمونے ٹسٹ کیلئے روانہ کئے گئے تھے۔ جملہ چار مسافرین کا اومی کرون ٹسٹ کا نتیجہ باقی ہے۔ ایر پورٹ پر ابھی تک 4458 مسافرین کا ٹسٹ کیا جاچکا ہے۔ حیدرآباد میں 72 کیس منظر عام پر آئے جبکہ کریم نگر 7 ، کھمم 7 ، ملکاجگیری 9 ، رنگاریڈی 20 اور ہنمکنڈہ میں 7 کیس منظر عام پر آئے۔ر