تلنگانہ میںکچھ مقامات پر شدید بارش کا امکان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 30 جولائی ( سیاست نیوز ) اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے پڑوسی مقامات و جھارکھنڈ میں ہوا کے دباو میں کمی کی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ اسی طرح کی سرگرمی جنوبی راجستھان سے اوڈیشہ تک اور جنوبی گجرات سے شمالی مہاراشٹرا تک پائی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی خلج بنگال میں بھی ہوا کے دباو میں کمی ہے ۔ اس کے اثر سے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کل چہارشنبہ کو تلنگانہ میں کچھ مقامات پر شدید سے بہت زیادہ بھاری بارش ہوسکتی ہے ۔ کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دن کے دوران کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ حیدرآباد میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ایک یا دو موقعوں پر بارش بھی ہوسکتی ہے ۔