حیدر آباد،4نومبر(یوا ین آئی) جنوبی تلنگانہ کے الگ الگ ضلعوں میں آئندہ 24گھنٹوں میں ہلکی بارش یا پھر گرج کے ساتھ بوچھار کے پڑنے کا مکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی۔محکمہ نے بتایا کہ ریاست میں پانچ سے آٹھ نومبر تک عام طور پر موسم خشک رہ سکتا ہے ۔ گزشتہ24گھنٹوں میں ریاست میں الگ الگ جگہوں پر بارش ہوئی۔محکمہ کے مطابق جمعرات دیر رات عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 13.5ڈگری درج کیا گیا ۔