حیدرآباد۔ 27 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن نے ایم جی اے اور ایم سی اے میں داخلوں کیلئے کونسلنگ کے شیڈول کو قطعیت دے دی ہے۔ 3 نومبر سے ای سیٹ کی کونسلنگ ہوگی۔ آئی سیٹ داخلوں سے متعلق کنوینر نے بتایا کہ امیدوار اپنے اسنادات کی تنقیح کیلئے 3 تا 9 نومبر سلاٹ بک کرلیں۔ 6 تا 10 نومبر اسنادات کی جانچ ہوگی۔ 6 تا 11 نومبر آپشن کا اندراج کرنے کی سہولت رہے گی۔ 14 نومبر سے ایم بی اے، ایم سی اے کے پہلے مرحلے کی نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ داخلہ حاصل کرنے والے امیدوار 14 تا 18 نومبر تک آن لائن میں سیلف رپورٹنگ کرلیں۔ 21 نومبر سے آئی سیٹ کی قطعی کونسلنگ ہوگی۔ 26 نومبر کو ایم بی اے اور ایم سی اے کے آخری مرحلے کی نشستوں کا الاٹ منٹ ہوگا۔ اسپاٹ اڈمیشن کیلئے 28 نومبر کو رہنما خطوط جاری ہوں گے۔ ن
