تلنگانہ میں آج سے تھیٹرس کھل جائیں گے

   

Ferty9 Clinic

۔23 جولائی سے نئی فلموں کی ریلیز ۔ تلنگانہ فلم چیمبر کا فیصلہ
حیدرآباد 17 جولائی ( سیاست نیوز ) ریاست میں 18 جولائی سے سنیما تھیٹرس کی کشادگی عمل میں آئیگی ۔ کورونا کی دوسری لہر کے بعد لاک ڈاون تھا جس سے سنیما تھیٹرس بھی بند ہوگئے تھے ۔ 20 جون سے ریاست میں لاک ڈاؤن برخاست کردیا گیا ۔ عام زندگی بحال ہوگئی مگر سنیما تھیٹرس بند تھے ۔ تلنگانہ فلم چیمبر کا آج اجلاس منعقد ہوا جس میں تھیٹر ملازمین و عملہ کے مسائل کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد اتوار 18 جولائی سے سنیما تھیٹرس کی کشادگی کا فیصلہ کیا گیا ۔علاوہ ازیں 23 جولائی سے نئی فلموں کی ریلیز سے بھی اتفاق کیا گیا ۔ تلنگانہ فلم چمبر صدر مرلی موہن اور سکریٹری سنیل نارنگ نے اگزبیٹرس کے ساتھ اجلاس طلب کیا ۔ ریاست کی صورتحال کورونا کیسوں میں کمی اور دوسرے امورکا جائزہ لینے کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں تلنگانہ فلم چیمبرس کے نمائندوں نے وزیر سنیما ٹو گرافی ٹی سرینواس یادو سے ملاقات کی ۔ ملاقات کرنے والوں میں سنیل نارنگ ، انوپم ریڈی ، کشور بابو ، ابھیشک ناما ، بالا گوویند راج شامل ہیں ۔ تلنگانہ فلم چیمبر کے نمائندوں نے حکومت سے تھیٹرس کیلئے معلنہ رعایت کے احکامات جاری کرنے کی ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو سے اپیل کی ہے ۔