تلنگانہ میں آج کو گرمی کی شدید لہر کا خطرہ،آرینج الرٹ جاری

   

حیدرآباد۔ 17مارچ (یواین آئی) موسمیات نے خبردار کیا کہ تلنگانہ میں جمعہ کو گرمی کی شدید لہر کا خطرہ ہے ۔ اس دوران اعظم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائیگا جس کے پیش نظر لوگوں کو چوکسی کا مشورہ دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آرینج الرٹ جاری کیا ۔ ریاست میں دن کے وقت درجہ حرارت 6 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے ۔مئی میں عموما گرم ہوا اور لو چلتی ہے ۔ لیکن اس سال مارچ میں ہی گرم ہوا چلنے کے امکانات ہیں ۔ 19 و 20 مارچ کو درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔