تلنگانہ میں اختتام اگست تک بلدی انتخابات کی تکمیل کا فیصلہ

   

بیالٹ پیپر کے ذریعہ رائے دہی کی تجویز ، فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی ، ریاستی الیکشن کمیشن کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں آئندہ ماہ یعنی اگست کے اختتام تک بلدی انتخابات کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے ریاستی الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ایک اہم جائزہ اجلاس کا آج یہاں ریاستی الیکشن کمشنر آفس میں انعقاد عمل میں آیا اور جاریہ ماہ کے آخری ہفتہ میں بلدی انتخابات منعقد کرنے کے سلسلہ میں ’ انتخابی اعلامیہ ‘ ( انتخابی شیڈول ) کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے ماہ اگست کے اختتام تک انتخابات کو مکمل کرلیئے جانے کے سلسلہ میں انتظامات کرلینے کی متعلقہ عہدیداروں کو ریاستی الیکشن کمشنر ناگی ریڈی کی جانب سے ضروری ہدایات دیئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ بلدی انتخابات کو ریاست بھر میں ایک ہی مرحلہ میں منعقد کئے جانے کے استعمال کی تجویز کی وجہ سے انتخابات کا ’ بیالٹ پیپر ‘ کے ذریعہ انعقاد عمل میں لانے کے تعلق سے قطعی لائحہ عمل مرتب کرنے کی عہدیداروں کو ہدایات دی گئیں ۔ ریاستی الیکشن کمشنر ناگی ریڈی کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ ایس کے جوشی ، ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ مہیندر ریڈی ، ڈائرکٹر ریاستی بلدی نظم و نسق شریمتی سری دیوی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں انتخابات کا انعقاد بلدیات کے ریزرویشنس کو قطعیت دے دی جائے گی ۔۔