تلنگانہ میں بھی توہین آمیز ریمارکس کو برداشت نہیں کیا جائے گا : کے ٹی آر

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں جو لوگ نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں ۔ ان کے خلاف مقدمات درج کرنے اور جیل کو بھیجنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا تلنگانہ میں بھی ایسا جواب دینے کی ضرورت ہے ۔ عوام سے استفسار کیا تلنگانہ میں چیف منسٹر کے سی آر اور ریاستی وزراء کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کنڑا فلموں کے ایکٹر چیتن کو گرفتار کرتے ہوئے 14 دنوں تک ریمانڈ میں بھیجنے کا بھی حوالہ دیا ۔ ایسا لگتا ہے تلنگانہ میں بھی اسی طرز کا جواب دیا جانا چاہئے ۔ کے ٹی آر نے اس پر عوامی رائے حاصل کی اظہار خیال کی آزادی کے نام پر توہین آمیز ریمارکس کو ناقابل برداشت قرار دیا ۔۔ ن