تلنگانہ میں بھی دسویں اور انٹر سال اول کے امتحانات منسوخ، انٹر سال دوم کے امتحانات ملتوی

,

   

Ferty9 Clinic

تلنگانہ حکومت نے ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے دسویں جماعت (ایس ایس سی) کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سی بی ایس ای کے تحت دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے اور سنٹرل بورڈ کے بارھویں کے امتحانات ملتوی کرنے کے ایک دن بعد کیا گیا ہے۔دیگر کئی ریاستوں کی طرح اب تلنگانہ میں بھی دسویں اور انٹر سال اول کے امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہر برس پانچ لاکھ سے زیادہ امیدوار ٹی ایس ایس ایس سی امتحانات (SSC exams) میں شرکت کے لئے حاضر ہوتے ہیں۔