محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اوڈیشہ اور پڑوسی علاقوں میں ہوا کے دباو میں کمی واقع ہوئی ہے اور اس کے اثر سے تلنگانہ میں گرج چمک اور ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ یہ سلسلہ 27 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہلکی سے اوسط بارش تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں میںمطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ایک یا دو مواقع پر بارش ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 39 ڈگری سلسئیس اور اقل ترین 25ڈگری سلسئیس ہوسکتا ہے ۔