تلنگانہ میں بی جے پی کا ’کھیلا‘ نہیں چلے گا

   


کاغذنگر میں وزیر اعظم کا علامتی پتلہ نذر آتش ، ٹی آر ایس کا احتجاجی مظاہرہ

کاغذنگر/27 اکٹوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں آج ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے راجو گاندھی چور راستے پر بی جے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نریندر مودی کا عارضی پتلا نذر آتش کیا گیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی مینارٹی ضلع صدر محمد ذاکر شریف، پرساد، عبدالسبحان،جیا چندر، محمد ولی، ایم ایوسیم، بابا بھائی کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی مینارٹی ضلع صدر محمد ذاکر شریف نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں امن و شانتی کو مکدر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور بی جے پی پارٹی کی جانب سے تلنگانہ کے ارکان اسمبلی کو خرید کر حکومت بنانے کی سازش رچی جارہی ہے، لیکن ریاست تلنگانہ میں بی جے پی قائدین کو اور بی جے پی کی جانب سے اتحاد کو توڑ کر فساد برپا کرنے والے اور زعفرانی سیاست کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دوسرے ریاستوں کی طرح ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کا کھیل نہیں چلے گا، اگر بی جے پی کو اقتدار چاہیے تو انتخابی میدان میں ٹی آر ایس پارٹی سے مقابلہ کرنے کا مشورہ دیا۔ دوبارہ ٹی ار ایس ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کی گئی تو بی جے پی کے قائدین کو بخشا نہیں جائے گا۔ بعد ازاں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے بڑے پیمانے پر مرکزی حکومت اور بی جے پی قائدین کے خلاف راجو گاندھی چوراستہ پر احتجاج کرتے ہوئے نریندر مودی کا عارضی پتلہ نذر آتش کیا گیا۔