حیدرآباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا کہ تلنگانہ میں جب بھی انتخابات ہوں گے، بی جے پی حکومت تشکیل دے گی۔ امیت شاہ نے ایک قومی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر تلنگانہ کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور تلنگانہ عوام کی نبض سے اچھی طرح واقف ہیں۔ تلنگانہ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور بی جے پی کو متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹی آر ایس حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو تکمیل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے جس سے عوام مقامی حکومت سے بدظن ہوچکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں اور انہیں یقین ہے تلنگانہ میں تبدیلی آئے گی۔ تلنگانہ میں عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے تلنگانہ بی جے پی کی صدر بنڈی سنجے پدیاترا کررہے ہیں جنہیں عوام کی بھرپور تائید حاصل ہورہی ہے۔ بی جے پی کے جلسوں میں عوام کے سروں کے سمندر دیکھے جارہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیکہ عوام ٹی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرتے ہوئے بی جے پی کو اقتدار سونپنا چاہتے ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت میں بدعنوانیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ن