حیدرآباد19 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں بی جے پی قیادت نے ضلع صدور کے نئے تقررات کئے ہیں۔ ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی ، مہیلا کسان اور یووا مورچہ کے نئے صدور کا تقرر کیا گیا۔ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے ناقص مظاہرہ کے بعد ریاستی صدر جی کشن ریڈی سے مشاورت کرکے قومی قیادت نے نئے ضلعی صدور تقررات کئے ہیں۔ حیدرآباد سنٹرل کیلئے ڈاکٹر این گوتم راؤ کو صدر مقرر کیا گیا جبکہ رنگا ریڈی رورل کیلئے بی نرسمہا ریڈی کو صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ دیگر اضلاع میں کے انجو کمار ریڈی نرمل ، دنیش کمار نظام آباد ، کماری ارونا تارا کاما ریڈی ، جی کرشنا ریڈی کریم نگر، پی ستیہ نارائن راؤ جگتیال ، سی ایچ سنیل ریڈی پدا پلی ، پی رام کرشنا سرسلہ ، شریمتی گوداوری سنگا ریڈی ، جی سرینواس میدک ، جی موہن ریڈی سدی پیٹ ، پی بھاسکر بھونگیر، ایس رنگا ریڈی رنگا ریڈی اربن ، بی شیام سندر گوڑ سکندرآباد ، ڈی نارائنا ونپرتی ، کے مادھو ریڈی وقار آباد ، پی ہریش ریڈی میڑچل اربن ، پی وکرم ریڈی میڑچل رورل ، ڈاکٹر ورشٹ ریڈی نلگنڈہ ، پی سرینواس ریڈی محبوب نگر اور جی روی ورنگل شامل ہیں۔ 1