تلنگانہ میں بے کاری کی وجہ سے خودکشیوں کی شرح میں کمی

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ریاست تلنگانہ میں 2014 ء سے بے روزگاری کی وجہ سے خود کشیاں کرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جب کہ ریاستوں جیسے گجرات میں اضافہ ہوا ہے ۔ چہارشنبہ کے دن راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ 2014 میں ریاست گجرات میں بے روزگاری کی وجہ سے خود کشیوں کی تعداد 211 تھی جو 2018 ء میں 318 ہوگئی ۔ حکومت کو ملازمتوں کی تعداد میں اضافہ اور روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت میں بہتری پیدا کرنے کو اپنی اولین ترجیح قرار دینا چاہئے ۔ حکومت نے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ جیتنے مختلف پراجکٹس کو تیز رفتار بنانا وغیرہ کئی اسکیموں پر عمل آوری ہوئی جیسے مہاتما گاندھی طمانیت دیہی روزگار اسکیم ، وزیراعظم کا روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا پروگرام ، دین دیال اپادھیائے گرامین کوشیا یوجنا وغیرہ ۔۔