حیدرآباد ۔25 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا ٹیکہ اندازی کی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ طبی کارکن گھر گھرگھوم کر 18 سال عمر والے تمام افراد کو ٹیکہ دے رہے ہیں۔ کل جمعہ کو ریاست بھر میں ایک ہی دن سرکاری، خانگی کوویڈ سنٹرس پر 5 لاکھ افراد کو ٹیکے دیئے گئے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 24 ستمبر کو 5,02,519 افراد کو کورونا ویکسین دیئے گئے جن میں 3,71,169 افراد کو پہلا ڈوز جبکہ 1,31,350 افراد کو دوسرا ڈوز دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں جملہ 2.36 کروڑ افرادٹیکہ لے چکے ہیں ۔ن