تلنگانہ میں جون کے اوائل سے مانسون کی توقع

   

حیدرآباد20مئی(یواین آئی) جون کے اوائل میں تلنگانہ میں مانسون کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار دنوں تک ہلکی سے اوسط بارش کا بھی امکان ہے اور مغربی تلنگانہ کے اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش بھی ہو سکتی ہیں۔ کچھ اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جنوب مغربی مانسون کی ہوائیں ممکنہ طور پر 24 مئی کو کیرالہ کے ساحل سے ٹکرائیں گی۔ اسی طرح جون کے پہلے ہفتہ میں یہ مانسون کی ہوائیں تلنگانہ میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔