تلنگانہ میں دوسرے دن بھی لاک ڈاون پر سختی سے عمل

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں دوسرے دن بھی لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے ۔کئی مقامات پر پولیس کی جانب سے بیریکیڈس لگائے گئے ہیں۔گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔ پولیس ملازمین نے لاک ڈاون کے بعد گھروں سے نکلنے والوں کو ان کے گھروں کو واپس بھجوایا۔ کئی مقامات پر طبی ضروریات یا دیگر اہم ضروریات کی تکمیل کے لئے جانے والوں کو ہی اس کی اجازت پولیس کی جانب سے دی گئی۔شہرحیدرآباد کا سب سے بڑا بس اسٹیشن ایم جی بی ایس بھی سنسان دیکھاگیا۔