تلنگانہ میں رام مندر کی تعمیر کیلئے 120 کروڑ کے عطیات کی وصولی

   

حیدرآباد۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے عطیات وصول کرنے کی مہم کا تلنگانہ میں خاطر خواہ اثر دیکھا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ میں مندر کیلئے ابھی تک 120 کروڑ روپئے کے عطیات وصول ہوئے ہیں جبکہ 150 کروڑ کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا۔ رام جنم بھومی تیرتھ شیتر کی جانب سے یہ عطیات وصول کئے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں بی جے پی اور اس کی حلیف تنظیموں نے ہر ضلع میں ریالیوں کا اہتمام کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست کے 3000 سے زائد گاؤں میں عطیات وصولی کی مہم کے ذریعہ 120 کروڑ حاصل کئے گئے۔ یہ مہم 27 فروری تک جاری رہے گی۔ مہم کیلئے مزید 15 دن باقی ہیں اور بی جے پی قائدین کو امید ہے کہ 150 کروڑ کا نشانہ پورا ہوگا۔ مہم میں شامل قائدین نے بتایا کہ ریاست کے 3090 مواضعات کا احاطہ کیا جاچکا ہے۔ حاصل ہوئی 120 کروڑ کی رقم مرکزی ٹرسٹ میں جمع کردی گئی ہے۔