حیدرآباد14جولائی(یواین آئی) روپوش ماونواز نے خودسپردگی اختیار کرلی۔ تلنگانہ کے ڈی جی پی مہیندرریڈی کی موجودگی میں اس نے خودسپردگی اختیار کی۔مسٹرریڈی نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آررجنی کانت عرف سریناتھ ماونوازجوڑے کا بیٹا ہے۔ اس نے دسویں تک تعلیم حاصل کی تھی اور 2015میں دسویں جماعت کی تکمیل کے بعد وہ ماونوازوں میں شامل ہوگیا۔اس نے سیکوریٹی فورسس پر چار حملوں میں حصہ لیا تھا۔ساتھ ہی وہ اپنی روپوشی کی زندگی میں کئی وارداتوں میں بھی ملوث رہ چکا ہے ۔