حیدرآباد11 فروری (یو این آئی) بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ سے زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کیلئے کام کر رہی ہے ۔اس ماہ کی 20 سے 29 تاریخ تک وجئے سنکلپ یاترا 5 پارلیمنٹ کلسٹروں میں نکالی جائیگی۔ بی جے پی نے یاترا کو کلسٹر وار کا نام دیا ہے ۔ بھونگیر، ملکاجگری، سکندرآباد و حیدرآباد میں یہ یاترا نکالی جائے گی۔ کریم نگر، میدک، ظہیر آباد، چیوڑلہ حلقوں میں یاترا کو ستواہنا یاترا کا نام دیاگیا جبکہ عادل آباد، پداپلی، نظام آباد حلقوں میں یاترا کا نام کومرم بھیم نام رہیگا ۔ محبوب نگر، نگر کرنول، نلگنڈہ پارلیمانی حلقوں میں ہونے والی یاترا کونام کرشنا دیاگیا ہے ۔ ورنگل، محبوب آ باد، کھمم حلقوں میں یاترا کا نام کاکتیہ رکھا گیاہے ۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں زعفرانی جماعت کا ایک جلسہ منعقد کیا جائے گا۔اس جلسہ کے مقام کا ہنوز اعلان نہیں کیاگیا ہے ۔بی جے پی، جنوبی ہند کی اس ریاست میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے ۔