حیدرآباد۔26 اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی ہے ۔ کئی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے ۔ تلنگانہ میں ملک کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں سے ٹھنڈی ہوائیں آرہی ہیں جس کے نتیجہ میں سردی کی لہر میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ خلیج بنگال میں طوفان کے اثر سے کئی علاقوں میں سردی شدید ہوگئی ہے ۔ آئندہ تین دنوں تک بعض اضلاع میں درجہ حرارت میں تیزی سے کمی کا امکان ہے ۔