تلنگانہ میں سردی کی لہر میں بتدریج کمی

   

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ میں سردی کی لہر میں بتدریج گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور ریاست کے کئی مقامات میں درجہ حرارت میں معمولی مگر بہتر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے سبب رات کے اوقات میں ہونے والی سردی میں نمایاں کمی ہونے لگی ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں گذشتہ دو یوم کے دوران رات کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہاہے اور سردی کی لہر میں نمایاں کمی دیکھی جانے لگی ہے ۔ حیدرااًاد میں گذشتہ شب درجہ حرارت 21.7 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ ہفتہ کے دوران رات کے وقت میں درجہ حرارت 20ڈگری سے کم ریکارڈ کیا جا رہا تھا ۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہناہے کہ جاریہ ہفتہ کے دوران شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے اضلاع میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں کسی قسم کی گراوٹ کا امکان نہیں ہے اور کہا جا رہاہے کہ آئندہ ماہ کے دوران سردی کی لہرمیں اضافہ کے خدشات ہیں جس کے سبب رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔