تلنگانہ میں سرسبز وشاداب ماحول عالمی ماہر ماحولیات نے ستائش کی

   

حیدرآباد۔29ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ حکومت کے باوقار سرسبزی وشادابی کے پروگرام ہریتاہارم کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے ۔تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کو عالمی ماہر ماحولیات ایرک سولہیم نے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس خصوص میں مسٹرراو کو کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ موٹروے انٹرسکشنس کو سرسبز بنانا آسان کام نہیں ہوتا۔ ہندوستان کے تلنگانہ کے تمام انٹرسکشنس، درمیانی علاقہ اور ایک طرف بڑے پیمانہ پر سرسبزی وشادابی کی مہم کے تحت شجرکاری کی گئی ہے۔ انہوں نے اس مہم پر تارک راما راو اور وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کی ستائش کی۔