تلنگانہ میں سڑک حادثات سے ہر 24 گھنٹوں میں اوسطاً 20 اموات

   


ضعیف افراد پر مظالم میں تلنگانہ کو چوتھا اور سائبر کرائم میں دوسرا مقام حاصل، این سی آر پی رپورٹ میں انکشاف
حیدرآباد 29 اگسٹ (سیاست نیوز) نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال 2021 کے دوران ریاست تلنگانہ میں 24 گھنٹوں کے دوران سڑک حادثات میں اوسطاً 20 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے کی وجہ سے جملہ 21,315 سڑک حادثات ہوئے ہیں جس میں 7447 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ 20,107 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ (این آر سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں اس کا پتہ چلا ہے۔ 55.5 فیصد حادثات تیز اور 27.5 فیصد حادثات لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے سے ہوئی ہیں۔ ڈرنک اینڈ ڈرائیو سے بھی چند حادثات ہوئے ہیں۔ بہت سے افراد نے اپنے خاندانی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے بھی خودکشی کی ہے۔ ملک گیر سطح پر زیادہ تر خودکشی کے واقعات خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔ اسی وجہ سے 33.20 فیصد لوگوں نے خودکشی کی ہے۔ اس کے بعد ناسازی صحت کی وجہ سے 18.60 فیصد خودکشیاں ہوئی ہیں۔ خودکشیوں کے دیگر وجوہات میں منشیات، شادی سے متعلق مسائل، محبت اور بیروزگاری شامل ہے۔ گزشتہ سال تلنگانہ میں 10,171 افراد نے خودکشی کی تھی جن میں سے 4,464 افراد خاندانی وجوہات اور بیماریوں کی وجہ سے خودکشی کی تھی۔ خودکشی کرنے والوں میں 45 تا 60 سال عمر والے افراد کی اکثریت ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں یومیہ مزدوری کرتے ہوئے گزارہ کرنے والے افراد خودکشیاں کرنے کی این سی آر بی کے اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ سال یومیہ مزدوری کرنے والے 25.60 مزدوروں نے خودکشی کی ہے۔ 12.30 فیصد خودکشی کرنے والوں کا زرعی شعبہ سے تعلق تھا۔ خودکشی کرنے والوں کی فہرست میں مہاراشٹرا، ٹاملناڈو، مدھیہ پردیش سرفہرست ہیں جبکہ تلنگانہ پانچویں نمبر پر ہے۔ 60 سال سے زائد ضعیف افراد پر ہونے والے مظالم میں تلنگانہ چوتھے مقام پر ہے۔ سال 2019 ء میں ضعیف افراد پر 1523 مظالم کے مقدمات درج ہوئے جو سال 2020 ء میں 1575 اور 2021 ء میں 1952 کیسیس درج ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں 60 سال سے زائد عمر والے 34.4 لاکھ افراد ہیں۔ ان میں 56.7 فیصد افراد مظالم اور دیگر مسائل کا شکار ہونے کا (این سی آر بی) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔ 70.8 کیسیس میں چارج شیٹ داخل ہوئی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں شہروں کے بہ نسبت دیہی علاقوں میں ضعیف افراد زیادہ تر مظالم کا شکار ہورہے ہیں۔ سارے ملک میں اس کا تناسب 92.3 فیصد ہے جس میں مدھیہ پردیش سرفہرست ہے۔ ریاست تلنگانہ میں سائبر مظالم میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ قومی سطح پر سال 2021 ء میں 5,24,30 سائبر کرائم کے مقدمات درج ہوئے ہیں۔ ان میں تلنگانہ میں او ٹی پی، اے ٹی ایم اور آن لائن دھوکہ دہی کے 10,303 کیسیس درج ہوئے ہیں۔ مالیاتی جرائم میں راجستھان کے بعد تلنگانہ دوسرے مقام پر ہے۔ 2 سال قبل 11,465 کیسیس درج ہوئے جو بڑھ کر 2021 ء میں 20,759 درج ہوئے۔ جونیل جسٹس ایکٹ مقدمات میں سال 2021 ء کے دوران تلنگانہ چوتھے مقام پر ہے۔ دھوکہ دہی کے مقدمات میں تلنگانہ دوسرے مقام پر ہے۔ دلتوں پر حملوں میں آٹھواں اور قبائیلی طبقات کے حملوں میں تلنگانہ کو پانچواں مقام حاصل ہے۔ ن