تلنگانہ میں شراب کی فروخت کا نیا ریکارڈ

   

ریاست میں 30 اور 31 دسمبر کو 1000 کروڑ روپئے کی شراب فروخت
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ریاست میں شراب کا کاروبار عروج پر ہے ۔ جس کے نتیجے میں ریاستی خزانے کی آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ محکمہ ایکسائز کی تاریخ میں اس سال سب سے زیادہ ریکارڈ سطح پر شراب فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایک ہی دن میں تقریبا 403 کروڑ روپئے کی شراب فروخت کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ گذشتہ 5 دن کے دوران شراب کی دوکانات سے بیلٹ شاپس تک کروڑہا روپیوں کی شراب فروخت ہوئی ہے ۔ 28 دسمبر سے یکم جنوری تک صرف پانچ دنوں کے دوران 1800 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی ہے ۔ ماضی کے بہ نسبت جاریہ سال شراب کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ نئے سال کے موقع پر کلبس ، پبس ، ہوٹلوں شراب کی دوکانات اور بیلٹ شاپس پر بڑے پیمانے پر شراب فروخت ہوئی ہے ۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے کوئی شرائط نافذ نہ کرنے کی وجہ سے 31 دسمبر اور یکم جنوری کو بڑے پیمانے پر شراب فروخت ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ سال میں 7 یا 8 مرتبہ شراب کی ڈپوز شراب لفٹ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے 30 دسمبر کو صرف ایک دن میں شراب کی فروخت سے 402.62 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ اس ایک دن کے دوران ریاست بھر میں 3,82,265 لیکر کیسیس ، 3,96,114 بیر کیسیس فروخت ہوئے ہیں ۔ 31 دسمبر کی رات میں شراب کی فروخت میں مزید اضافہ ہونے کی اطلاعات وصول ہوئی ہے ۔ گذشتہ ایک سال کے دوران محکمہ ایکسائز کو 3,523.16 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے جب کہ یہ آمدنی گذشتہ سال 3,333 کروڑ روپئے تھی ۔۔ 2