تلنگانہ میں قومی شہریت رجسٹر پر عمل آوری کا مطالبہ

   

بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی امیت شاہ سے نمائندگی
حیدرآباد۔/31 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے آسام کی طرح قومی شہریت رجسٹر پر تلنگانہ میں عمل آوری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے درخواست کی گئی ہے۔ راجہ سنگھ نے ٹوئٹر کے ذریعہ اس مطالبہ کو دہرایا اور کہا کہ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اپنے ووٹ بینک کیلئے بنگلہ دیش اور روہنگیا کے شہریوں کو تلنگانہ میں پناہ دے رہے ہیں۔ آسام میں عمل کردہ این آر سی پر تلنگانہ میں بھی عمل کیا جائے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے درخواست کی جارہی ہے کہ 17 ستمبر کو یوم نجات کے موقع پر عمل آوری کا آغاز کیا جائے۔ راجہ سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کو یہ ٹوئیٹ کیا۔