تلنگانہ میں موسم گرما سے قبل سرد ہواؤں کے ساتھ خشک موسم

   

حیدرآباد ۔ 28جنوری ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئندہ دو دن تک کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی نے کہا ہے کہ گذشتہ دو دن کے دوران وقفہ وقفہ سے بارش کے نتیجہ میں موسم سرد ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ منگل کے بعد ریاست میں بالعموم سرد موسم رہے گا ۔ شمالی ہوائیں چونکہ کمزور ہورہی ہیں ، اس تبدیلی کے بعد سے موسم میں خشکی آئے گی اور یہ خشک موسم آئندہ چند دن بعد شروع ہونے والے موسم گرما کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔ حیدرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا ۔ درجہ حرارت 16ڈگری اور 28 ڈگری سنٹی گریڈ کے درمیان رہے گا ۔