تلنگانہ میں نشہ بندی کے مطالبہ پر ڈی کے اروناکی بھوک ہڑتال

   

حیدرآباد 12 دسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں مکمل نشہ بندی نافذکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے سابق وزیر و بی جے پی لیڈر ڈی کے ارونا کی دو روزہ بھوک ہڑتال کا آغاز شہر حیدرآباد کے اندراپارک پر ہوا۔اس بھوک ہڑتال کو مہیلا سنکلپ دیکشا کانام دیا گیا ہے ۔اس بھوک ہڑتال میں خواتین کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے لیڈروں کے لکشمن،رام چندرراو اور دوسروں نے شرکت کی اور ان سے یگانگت کا اظہار کیا۔ڈی کے ارونا کا ماننا ہے کہ ریاست میں شراب ہی جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کی اصل وجہ ہے اس پر پابندی عائر کرنا چاہئے یا ریاست بھر میں نشہ بندی نافذ کرنا چاہئے ۔