تلنگانہ میں نیٹ کے پہلے مرحلہ میں 417 مسلم طلبہ کو ایم بی بی ایس میں داخلے

   

حیدرآباد ۔ 2نومبر ( سیاست نیوز) کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے نیٹ 2022 کامیاب امیدواروں کیلئے پہلے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کے بعد جو سیٹ الاٹمنٹ جاری ہوا اس کے مطابق تلنگانہ بھر میں 417 مسلم طلباء و طالبات کو اے زمرہ میں داخلہ ملا ۔ آخری مرحلہ تک مزید 200 مسلم طلبہ کو داخلے کا امکان ہے ۔ پہلے مرحلہ کے بعد 19 گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں 124 ، 18 پرائیوٹ نان میناریٹی میڈیکلکالجس میں 67 اور چار مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں 226 نشستوں پر داخلے ہوئے ۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مزیدداخلے ہونگے ۔